t"/>

تازہ ترین

منگل، 4 اگست، 2026

کارگو طیارہ حادثےکی تحقیقات کیلیے بیوروآف ائیرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن کی ٹیم دوبارہ پاکستان پہنچ گئی

نجی کمپنی کے کارگو طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے بیوروآف ائیرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن کی ٹیم دوبارہ کراچی پہنچ گئی۔  ذرائع کےمطابق 7 جولائی کوبلوچستان کے ساحلی مقام اورماڑہ کے قریب گرکرتباہ ہونے والے کارگو طیارے (کے ٹوائیرویز) کی تحقیقات کرنےوالی بیوروآف ائیرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن(باسی)کی ٹیم ایک بارپھرکراچی پہنچ گئی ہے۔ ٹیم ڈائریکٹربیوروآف ائیرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگشن احسن نعمان کی سربراہی میں پہنچی، باسی نے کراچی ائیرپورٹ پر کے ٹو ائیرویز کے دفاتر کے علاوہ طیارے کو تیکنیکی خدمات فراہم کرنے والےکمپنی نادرن ٹیک بھی دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیورو آف ائیرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن ٹیم نے طیارے کے ریکارڈ کا بھی تجزیہ کیا۔ واضح رہے کہ بدقسمت طیارے کا بلیک باکس اب تک نہیں مل سکاجس کی وجہ سے تحقیقات آگےنہیں بڑھ سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید