فرانس میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہروں اور دکانوں میں لوٹ مار کے بعد حکومت نے شمالی علاقوں کے 4 شہروں میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم سباستیاں لیکورنو کی ہدایت پر جن شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں لِیل، دوئے، وٹینی اور دَنین شامل ہیں۔
ان شہروں میں پیر اور منگل کی رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد مزید توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور کاروباری مراکز کو نقصان سے بچانا ہے۔
وزیراعظم نے متاثرہ کاروباروں کے تحفظ اور حالات معمول پر لانے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
فرانسیسی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت امن و امان بحال کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ضرورت پڑنے پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اختیار بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ فرانس میں مہنگائی، بڑھتے اخراجات اور تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی کمی کے خلاف 17 اکتوبر کو ہونے والے ملک گیر مظاہروں میں تقریباً پانچ لاکھ 50 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔
اس دوران کئی شہروں میں مظاہرے پرتشدد ہوگئے اور نقاب پوش افراد نے دکانوں، سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا جب کہ مشہور برانڈز کے اسٹورز میں لوٹ مار بھی کئی گئی تھی۔
واضح رہے کہ فرانس میں حالیہ بدامنی نے حکومت پر امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے دباؤ بڑھا دیا ہے جبکہ مظاہرین نے آئندہ ہفتے مزید احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔
منگل، 20 اکتوبر، 2026
ملک گیر احتجاج اور مظاہرے؛ فرانس کے 4 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں