فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں ماہ(ستمبر2026) اور رواں مالی سال 2026-2027 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف 100 فیصد سے زائد حاصل کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ ٹیکس وصولی کے اہداف نہ صرف 100 فیصد حاصل کیے بلکہ سہہ ماہی کیلئے ٹیکس وصولیاں 3053 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے بھی25 ارب روپے زیادہ ہے اور ستمبر 2026 میں ہونیوالی ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے زیادہ رہی ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس دہندگان کی جانب سے اب تک 57 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے بھی موصول ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو دستیاب ٹیکس وصولیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رات گئے تک موصول ہونے والے ٹیکس وصولیوں کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں 1355 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔
ستمبر2026 کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف1330 ارب روپے تھا اس کے علاوہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر)میں کی جانیوالی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں3078 ارب روپے رہی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں2889 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں اس لحاظ سے رواں مالی سال2026-2027 کی پہلی سہہ ماہی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 189 ارب روپے زیادہ خالص ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 سے ستمبر 2026 تک انکم ٹیکس کی مد میں 1432 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1136 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں197 ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی میں 312 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں۔
ایف بی آر نے رواں مالی سال2026-2027 کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں 203ارب روپے ریفنڈ دیا ہے اس کے علاوہ گزشتہ رات گئے تک ایف بی اار کو ٹیکس دہندگان کی جانب سے موصول ہونے والے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد بھی ستاون لاکھ سے تجازوز کر گئی ہے۔
جمعرات، 1 اکتوبر، 2026
ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اہداف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں