t"/>

تازہ ترین

منگل، 23 اکتوبر، 2018

عدالت نے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 26مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں 21 مقدمات میں فارق ستار، خواجہ اظہار، رؤف صدیقی، قمر منصور اور ریحان ہاشمی سمیت ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی گئی جب کہ عامر خان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور ان کی ضمانت میں توثیق کردی گئی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جولائی 2015 میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے، کیا آپ کو جرم قبول ہے جس پر فاروق ستار اور مئیر کراچی سمیت دیگر نے ایک زبان اپنے جرم سے انکار کردیا جب کہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر،گواہوں کے بیانات اور عدالتی ریکارڈ میں الگ الگ موقف ہے۔

عدالت کا آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے 22 مقدمات میں گواہان کو طلب کرلیا جب کہ ائندہ سماعت پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

The post عدالت نے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OKbWIw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید