ریاض: سعودی عرب میں آج سے شروع ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا بھر سے 135 رہنما اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق 3 روز تک جاری رہنے والی Saudi Future Investment Initiative کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے والی کانفرنس کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے جس میں 40 سے زائد ورکشاپ میں تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے متعلق جدید ترین رجحانات پر عالمی رہنمااور ماہرین تبادلہ خیال کریں گے۔
سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کے روشن مواقع موجود ہیں اور جس نے طویل جنگ کے بعد دہشت گردی کو شکست دی۔ دہشت گردی کے شکار ملک نے معاشی میدان میں بھی شکست قبول نہیں کی۔
سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کے ذریعے سرمایہ کاروں اور عالمی رہنماؤں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور وژن 2023 کے انقلابی معاشی اقدامات سے روشناس کرایا جائے گا۔
سعودی عرب اس کانفرنس کے ذریعے روس اور چین سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے پُرامید نظر آتا ہے۔ روس کی سرمایہ کاری تنظیم کا وفد اور چینی سرمایہ کاروں کی بھی آمد متوقع ہیں اور عین ممکن ہے کہ کانفرنس کے دوسرے یا تیسرے روز روسی اور چینی سرمایہ کار سیشن سے خطاب کریں۔
واضح رہے کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر برطانیہ، جرمنی، امریکا اور یورپی یونین ممالک سمیت دیگرعالمی قوتوں نے سرمایہ کاری کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور آج ان ممالک کے نمائندوں کی غیر حاضری میں کانفرنس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
The post سعودی عرب میں 3 روزہ سرمایہ کاری کانفرنس کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PR9HQe
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں