ریاض: وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، مشیرتجارت عبدرزاق داوٴد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سفیر خان ہشام بھی موجود تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آنے والے 3 سے 6 ماہ پاکستان کے لیے سخت ہیں، وزیراعظم
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
The post وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EEum8T
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں