t"/>

تازہ ترین

منگل، 23 اکتوبر، 2018

پی سی بی نے مینجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرادیا

لاہور: پی سی بی نے مینجنگ ڈائریکٹر کے نئے عہدے  کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر کی آسامی کے لیے جاری کئے جانے والے اشتہار میں امیدوار کے لیے ماسٹر ڈگری ہولڈر اور عمر 55 سال سے کم ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ جبکہ ماضی میں کرکٹ کا تجربہ ہونا ایک اضافی خوبی شمار ہوگی تاہم اس کو لازمی قرار نہیں دیا گیا۔

مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے وضع کی جانے والی حکمت عملی پر عملدرآمد کرانے کا پابند ہوگا۔ گورننگ باڈی کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹیز کی کارکردگی بھی مانیٹر کرے گا۔ ریجنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کرکٹ امور کی نگرانی بھی اس کی ذمہ داری ہوگی۔

پی سی بی  کے انتظامی امور بھی اس کی نگرانی میں ہوں گے، اندرون اور بیرون ملک انٹرنیشنل میچز اور پی ایس ایل کے انعقاد کے  سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات بھی مینجنگ ڈائریکٹر کے تحت ہوں گے۔ آئی سی سی اور انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے سرگرمیاں بھی اس کی نگرانی میں ہوں گی۔ اعلیٰ اختیارات کا حامل یہ عہدہ متعارف کرائے جانے کا مقصد چیئرمین پی سی بی پر انتظامی امور کا بوجھ کم کرنا ہے۔

The post پی سی بی نے مینجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PLoGel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید