اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک میں یوٹیلٹی اسٹورز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے اور مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو یوٹیلٹی سٹورز کا سودا نہیں کرنے دیں گے، حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو پرائیویٹ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے اور مطالبات مکمل ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے، جب تک حکومتی وفد مذاکرات کے لیے نہیں آتا، یہاں سے نہیں جائیں گے، ہم پر امن ہیں لیکن مطالبات نہ مانے گئے تو خار دار تاریں عبور کریں گے۔
دوسری جانب دھرنے کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاوٴس، سیکریٹریٹ جانے والے راستے سیل کردیے گئے ہیں جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
The post یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EBSn08
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں