کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کا افتتاح کردیا۔
کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ پروگرام پورے پاکستان کا پروگرام ہے اور اسے مرحلہ وار مختلف اضلاع میں شروع کیا جائے گا جب کہ نئے گھر بنانے کے ساتھ سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : شکایات مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے بہت سے ایسے علاقے ہیں جو نہایت پسماندہ ہیں اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی کوئٹہ میں اشد ضرورت ہے۔
قومی مالیاتی کمیشن پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں این ایف سی ایوارڈ میں ہمارا حصہ مزید بڑھے اور اس حوالے سے وفاق کے سامنے بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔
The post وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yU7rAe
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں