t"/>

تازہ ترین

پیر، 22 اکتوبر، 2018

پاکستان کو سعودی عرب سے قرض کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم

ریاض: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے اس لیے ملک کو سعودی قرضے کی اشد ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، امت مسلمہ اس وقت کسی تنازع کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاض اور تہران کو بھی اپنے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سود کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو سعودی عرب سے قرضے کی اشد ضرورت ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ صحافی کے قتل پر سعودی عرب کی مخالفت نہیں کرسکتے۔

The post پاکستان کو سعودی عرب سے قرض کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PMqzHz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید