t"/>

تازہ ترین

پیر، 22 اکتوبر، 2018

وزیراعظم عمران خان کی عرب امارات کے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جو کراؤن پرنس نے قبول کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو فون کیا اور پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے کراؤن پرنس کو اپنی حکومت کے وژن کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ولی عہد شیخ محمد بن زید نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی ہے اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نئی حکومت اپنے ایجنڈا پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے وفد کا دورہ پاکستان ملتوی

واضح رہے کہ رواں سال 18 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات  کے اعلیٰ سطح وفد کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم اگلے ہی روز 19 اکتوبر کی وزیر اعظم عمران خان کی  قطری وزیر خارجہ سے ملاقات طے تھی جس کے باعث یو اے ای کے وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا تھا۔

The post وزیراعظم عمران خان کی عرب امارات کے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Amr9qk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید