t"/>

تازہ ترین

پیر، 22 اکتوبر، 2018

بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

 اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی نکاح نامہ زیرغور نہیں جس میں بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے میڈیا پر چلنے والی خبر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل میں ایسا کوئی نکاح نامہ زیرغور نہیں جس میں بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کی بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کی تائید

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق ایسے نکاح نامے اور طلاق نامے پر کام کیا جارہا ہے جس کی زبان آسان ہو، عائلی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قرآن و سنت کے احکام کے مطابق شقیں شامل کی جائیں گی اور نئے نکاح نامے میں شناختی کارڈ کا اندراج یقینی بنانے اور نکاح خواں حضرات کا کردار موٴثر اور دستاویزی بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، تاہم نکاح نامے اور طلاق نامے کے ڈرافٹ پر علماء کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

The post بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CYHgNi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید