حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
کاروباری سلسلے میں سفر کا ارادہ فی الحال کینسل کر دیں، سسرالی رشتہ دار آپ سے الجھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ہو سکتا ہے یہ آپکے شریک حیات کو بہکانے میں کامیاب ہو جائیں۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی
گھریلو معاملات کی انجام دہی میں بہتر ہے کہ گھر والوں کی رائے کو بھی اولیت دیں، ہو سکتا ہے ان سے مشاورت کے بعد آپ کو کوئی بہتر حل مل جائے، روزگار کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون
اپنی آنکھیں کھلی رکھیں، چند رشتہ دار درپردہ آپ کی مخالفت پر آمادہ ہیں مگر ہو سکتا ہے کہ آپ ا ن کو پہچان نہ پائیں لہٰذا محتاط رہ کر ٹائم گزاریں، بہتر ہے اپنے معاملات میں کسی کو دخل اندازی نہ ہی کرنے دیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
جاب سے منسلک افراد اپنے افسران کے ساتھ تعلقات خوشگوار رکھیں،یہ نہ ہو کہ آپ کے افسران آپ کی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے آپ پر برہم ہو جائیں اور ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ جائے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
سیاست سے وابستہ افراد کے لئے زیادہ اچھا ٹائم نہیں ہے وقت آپ کا ساتھ ہرگز نہ دے سکے گا اور آپ مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں، کاروباری حضرات کاروبار میں تبدیلی کے خواہاں ہو سکتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
عشق و محبت کے معاملات حسب سابق توقع کے خلاف رہیں گے، بہتر ہے چند دن کے لئے صبر و حوصلہ سے کام لیں ، جذباتی انداز سے حل کرنے کی کوشش میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
اگر آپ چاہتے ہیں کہ برا وقت آسانی سے گزر جائے تو بہتر ہے اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں، ورنہ ہو سکتا ہے کسی کے ساتھ ہاتھا پائی کر بیٹھیں اور نقصان اٹھائیں، بزرگوں کے ساتھ مزاج نرم رکھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر
اگر آپ ملازمت کے لئے کافی عرصہ سے کوشاں ہیں تو آج کا دن آپ کے لئے فائدہ مند ہے من پسند جگہ ملازمت حاصل ہو سکتی ہے بشرطیکہ آپ تھوڑی سی کوشش کرلیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
کاروبار میں اگر تبدیلی کا ارادہ ہے تو ضرور کریں فائدہ حاصل ہو گا البتہ مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات موجودہ کاروبار میں دلچسپی لیں اور تمام معاملات کو بذات خود دیکھیں۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری
بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے، ہو سکتا ہے غیر شادی شدہ افراد کا رشتہ ملک سے باہر طے ہو جائے، گھریلو معاملات کے لحاظ سے آج کا دن آپ سے تعاون کرے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
کوئی دوست آپ سے ادھار رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے اور آپ اسے انکار بھی نہ کر سکیںگے اور نہ چاہتے ہوئے بھی دینی پڑے گی مگر دے کر بھول جائیں کیونکہ اس کی واپسی کی امید رکھنا بے کار ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آج آپ کا ذہن الجھا رہے گا اور آپ اپنے آپ کو بڑا تنہا محسوس کریں گے بہتر ہے زیادہ سے زیادہ ٹائم گھر سے باہر گزاریں تاکہ آپ کو تنہائی کا احساس ہی نہ ہو پائے۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں