سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 206 رنز کا ہدف دیدیا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 205 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما محض 2 رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور ریلی روسو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ پر 163 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، ڈی کوک 38 گیندوں پر 67 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ روسو نے ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی، انکی اننگز میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
دیگر بیٹرز میں ٹرسٹن اسٹبس 7، ایڈن مارکرم 10 رنز بناکر نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن نے 2 جبکہ تسکین احمد، حسن محمود اور عفیف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
The post ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو 206 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں