t"/>

تازہ ترین

بدھ، 7 نومبر، 2018

چوہدری نثار کی مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ واپسی کا امکان

 لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مسلم لیگ (ن) سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مسلم لیگ (ن) سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار جلد ہی مسلم لیگ (ن) میں واپس آجائیں گے۔ پارٹی سے معاملات طے ہونے کے بعد چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ندیم کامران نے چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے، امید ہے چوہدری نثار جلد مسلم لیگ (ن) میں واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار کے نواز شریف سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور انہوں نے مریم نواز کو بطور پارٹی رہنما تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم وہ قومی اسمبلی کی نشستوں سے ہار گئے تھے۔

The post چوہدری نثار کی مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ واپسی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qyr6lt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید