t"/>

تازہ ترین

بدھ، 7 نومبر، 2018

ارجن اور ملائکہ کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی

ممبئی: ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا طویل دوستی کے بعد اب رشتہ ازدواج سے بھی منسلک ہونے والے ہیں اور ان کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

انوشکا ویرات، دپیکا رنویر اور پریانکا نک جونز کے بعد بھارتی میڈیا میں جس پریمی جوڑے کے سب سے زیادہ چرچے ہیں وہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جوڑی ہے جنہوں نے اب اپنی طویل دوستی کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارجن اور ملائکہ کی شادی

چند روز قبل ملائکہ اور ارجن کے قریبی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم شادی کس تاریخ یا مہینے کو ہوگی اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی لیکن اب ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دونوں اگلے سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارجن کپور آج کل ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آرہے ہیں جب کہ گزشتہ روز کرن جوہر کی جانب سے دی جانے والی دیوالی کی پارٹی میں بھی یہ دونوں ہی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے تھے۔

The post ارجن اور ملائکہ کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RFZKFv

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید