اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر تفصیلی بریفننگ دی گئی، اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے معاملات، متروکہ املاک کے انتظام میں ماضی میں کی جانے والی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کے حوالے سے آگیا کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا۔
اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو اور مستقبل میں متروکہ املاک کے بہترین انتظام، اثاثوں کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعطم نے سیکرٹری مذہبی امور کو آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام معاملات کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
The post وزیراعظم کا متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DbcHn5
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں