t"/>

تازہ ترین

بدھ، 26 دسمبر، 2018

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ساڑھے 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، چئیرمین نیپرا اور ممبران کی تقرری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں صحت کے شعبے میں فلسطین کے ساتھ معاہدے، وفاقی کابینہ چینی مارکیٹ میں بانڈز کے اجراء اور ایف آئی اے کے لیے پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں موبائل کمپنیوں کی لائسنس کی تجدید، ہائیر اہجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کے لیے گرانٹ کی منظوری شامل ہیں اور اسٹیل میل کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

The post وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VdND54

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید