اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج سعودی وزیرخارجہ ولی عہد کا اہم پیغام لے کرپاکستان تشریف لارہے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ نے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے، کشیدہ صورتحال میں بہترین سفارتکاری پروزارت خارجہ کومبارکباد پیش کی، ہم توپہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم امن و امان کے داعی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات ان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ہم نے خوش آمدید کہا، وزیر خارجہ عادل الجبیر آج سعودی علی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کردار کریں گے، صدر ٹرمپ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، مجھے خوشی ہے کہ صدرٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے اورامریکا کی مداخلت خطے میں امن و امان کے لئے مددگارثابت ہو سکتی ہے۔
The post سعودی وزیرخارجہ کا ولی عہد کے خصوصی پیغام کے ساتھ پاکستان کا ہنگامی دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EoPgW2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں