لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر وہ آج آزاد ہوتے تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتے۔
اڈیالہ جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں ہے، پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اگر آج باہر ہوتا اور طیارہ اڑانا ہوتا خود جے ایف 17 تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا۔
نواز شریف نے اس موقع پر لاہور میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے اور لوگ شہباز شریف کی حکمرانی کو یاد کررہے ہیں۔
ملاقات میں لیگی کارکن نے نواز شریف کو ان کی تعریف پر مشتمل شعر سناتے ہوئے کہا کہ جب زمیں بھر کے شراروں سے الجھتا ہے کوئی، بحر ظلمات کے دھاروں سے الجھتا ہے کوئی، ظلم کے راج دلاروں سے الجھتا ہے کوئی، ایسے جی دار کو نواز شریف کہتے ہیں۔
The post آزاد ہوتا تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T7rV5o
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں