ممبئی: جنگ کی مخالفت کرنے اور امن کا پیغام دینے پر بھارتیوں نے بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تیسرے درجے کی اداکارہ قراردے دیا۔
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جہاں تمام بالی ووڈ اداکاروں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کی حمایت کی وہیں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عام لوگ بالکل ایک جیسے ہیں۔ کچھ بنیاد پرست ہندو ہیں جو رام کے نام پر بم اور تباہ کاری چاہتے ہیں، جو اقلیتوں کو سزائیں دیتے ہیں اور جو لوگ بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ہیں ان کی حمایت کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان بنیاد پرست ہندوؤں کی نفرت کی قیمت دونوں ممالک کے غریب اور عام لوگوں کو چکانی پڑے گی۔ دونوں جانب کے عام لوگ ایک نارمل زندگی چاہتے ہیں جہاں وہ کام پر جائیں اور اپنے بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑا ہوتا دیکھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فنکار اپنے پائلٹ کی واپسی کے لیے گڑگڑانے لگے
سونم کپور کا پاکستانی اور بھارتی عوام کے حق میں دیا گیا یہ بیان بھارتیوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے سونم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں تیسرے درجے کی اداکارہ قراردے دیا۔
نتیشا ڈکشٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے سونم کے اس بیان پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا تمہارے جیسی اوسط درجے کی اداکارہ بالکل ان لڑکیوں جیسی ہےجو ٹک ٹاک پر ویڈیو بناکر خود کو اداکارہ کہتی ہیں۔ لیکن ہمیں پھر بھی تمہیں تمہارے نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے برداشت کرنا پڑتا ہے۔
ایک اور صارف نے کہا انیل کپوراپنی بیٹی کی تربیت کرنے اوراسے محب وطن بنانے میں ناکام ہوگئے۔
ونی نامی صارف نے کہا لوگ کیوں ایک تیسرے درجے کی اداکارہ کو اتنی اہمیت دے رہے ہیں مہربانی کرکے اسے نظر انداز کریں۔
راہول ماروال نے سونم سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیونکہ سونم کپور کو اپنی بیکار اداکاری کی وجہ سے فلمیں نہیں ملتیں لہٰذا وہ خود کو خبروں میں رکھنے کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہیں۔ ایک اورصارف نے سونم کپور کو بیوقوف اورکند ذہن قراردیا۔
The post جنگ کی مخالفت کرنے پر سونم کپور بھارتیوں کے نشانے پر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GRrfLb
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں