نئی دلی: بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے اسپرو نے اپنے مضحکہ خیز دعویٰ میں کہا ہے کہ ہمارے سٹیلائٹ کی نظریں 87 فیصد پاکستان پر جمی ہیں اور ایک ایک چیز کو ایچ ڈی کوالٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (Isro) نے کہا ہے کہ ہمارے سٹیلائٹ کی نظروں سے 87 فیصد پاکستانی علاقہ اوجھل نہیں۔ سٹیلائٹ 87 فیصد پاکستانی علاقے کی میپنگ کرسکتا ہے۔ جو خفیہ کارروائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
شکست اور ہزیمت کے شکار مودی سرکار کے ماتحت ادارے نے عوامی دباؤ اور اپوزیشن کی تنقید کو کم کرنے کے لیے ایک بار پھر بے پر کی اُڑاتے ہوئے کہا کہ بھارتی سٹیلائٹ پاکستان کے 7.7 لاکھ اسکوائر کلومیٹر کے علاقے تک کی نہایت واضح تصاویر لے سکتے ہیں۔ جو سیکیورٹی فورسز کو کامیاب سرجیکل اسٹرائیک میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک پائلٹ کی گرفتاری پر بوکھلائے ہوئی مودی سرکار سیکیورٹی فورسز کے پست حوصلوں کو بلند کرنے اور عوامی دباؤ کو بہلاوؤں سے کم کرنے کی ناکام کوشش میں مضحکہ خیز دعوؤں پر اتر آئی ہے لیکن روشن شکست بھارت کے ہر تاریک جھوٹ کا پردہ فاش کررہی ہے۔
The post ہمارے سٹیلائٹ 87 فیصد پاکستان پر نظریں جمائے رکھے ہیں، حواس باختہ بھارت کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IFINeQ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں