t"/>

تازہ ترین

جمعہ، 27 مئی، 2022

نیپالی نوجوان دنیا کا سب سے پست قامت شخص قرار

کھٹمنڈو: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے نیپال سے تعلق رکھنے والے نوجوان دور بہادر کھاپنگی کو دنیا کا سب سے پست قامت شخص قرار دے دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دور بہادر کھاپنگی کا قد 73.43 سینٹی میٹر یعنی 2 فٹ 4.9 انچ ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مذکورہ شہری کو دنیا کا سب سے چھوٹا قد رکھنے والے شہری کے اعزاز سے نواز دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دور بہادر 14 نومبر 2004 میں پیدا ہوئے اس حساب سے ان کی عمر 17 سال بنتی ہے، وہ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے رہائشی ہیں۔

عالمی اعزاز کا سرٹیفکیٹ دینے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر دور بہادر نے شرماتے ہوئے کوئی بات نہیں کی لیکن ان کے بھائی نارا بہادر کھاپنگی نے دور کی ترجمانی کی۔

نادار کا کہنا تھا کہ ہمارے بھائی نے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس پر پورا خاندان خوش ہے اور ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے۔

The post نیپالی نوجوان دنیا کا سب سے پست قامت شخص قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید