t"/>

تازہ ترین

جمعہ، 27 مئی، 2022

لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع پر کراچی کے نوجوان کو قتل کردیا

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع پر کراچی کے رہائشی نوجوان کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس اہلکار کامران صادق نے ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کی شناخت کامران اشتیاق کے نام سے ہوئی جو کراچی کے ضلع شرقی کا رہائشی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع اور مقررہ وقت پر 10 لاکھ روپے واپس نہ کرنے پر نوجوان کو قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کی اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی عمل داری لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں،مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

The post لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع پر کراچی کے نوجوان کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید