پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج بروز بدھ 8 جون کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز سے میچز کیلئے قومی ٹیم نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 10 جون اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز ملتان میں ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔
محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملتان کا درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ موسم کی سختی کھیل میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔
سپر لیگ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی یہ سیریز اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یہ آئندہ برس بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے۔
اس سپر لیگ کے تحت میزبان ملک بھارت کے علاوہ سات دیگر ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ باقی ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔
آئی سی سی سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی ٹیم اس وقت دسویں نمبر پر ہے جب کہ ویسٹ انڈیز چوتھے نمبر پر ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم گزشتہ برس دسمبر میں ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی، تاہم کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دورہ اُدھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس وقت اعلان کیا تھا کہ ون ڈے میچز کی سیریز جون میں کھیلی جائے گی، تاہم وینیو کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں