t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 25 جون، 2022

ہائرایجوکیشن کمیش کی چائے کے بجائے لسی کو فروغ دینے کی ہدایت

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے چائے کے استعمال میں کمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔

ایچ ای سی نے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چائے کے بجائے لسی اور ستو کو فروغ دیں کیونکہ چائے کی درآمد میں کمی سے ہمارے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔

مراسلے میں مقامی چائے کے باغات اور روایتی مشروبات کو بھی فروغ دینے کا کہا گیا ہے ۔ یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ مقامی کوکنگ آئل پر تحقیق اور درآمد شدہ خوردنی تیل کو تبدیل کرنے کیلئے مارکیٹنگ کریں۔

موٹرسائیکل، گاڑیوں، بسوں اور ٹرینوں میں متبادل توانائی کے استعمال پر تحقیق بھی مراسلے میں شامل ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید