ٹی 20 کرکٹ کی عالمی جنگ میں چند ہی گھنٹوں بعد فائنل سے بھی بڑا مقابلہ ہونے والا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شائقین اس وقت اسٹیڈیم کے اندر اور باہر موجود ہیں۔
پاکستان اور بھارت گزشتہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ اور رواں برس ایشیا کپ میں 2 بار آمنے سامنے آئے۔
گزشتہ 2 برسوں کے دوران اب تک کھیلے گئے 3 میں سے 2 میں پاکستان نے کامیہابی حاصل کی ہے جب کہ ایک میں فتح بھارت کو ملی ہے۔
’’کوئی بھی کھلاڑی میچ میں جتوا سکتا ہے‘‘
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بابرا عظم نے کہا تھا کہ فاسٹ بولرز کارکردگی اطمینان کی بات ہے۔ شاہین شاہ آفریدی بھی واپس آچکے ہیں اور حارث رؤف بھی اچھا کھیل پیش کررہے ہیں۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ کپتان کی حیثیت سے انہیں ٹیم کے ہر کھلاڑی بھروسہ ہے، کوئی بھی کھلاڑی میچ میں کامیابی دلا سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں