t"/>

تازہ ترین

اتوار، 23 اکتوبر، 2022

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر پاکستانی بیوی اور بھارتی شوہر میں دلچسپ نوک جھونک

میلبرن میں پاکستان اور بھارت کے ٹی 20 مقابلے کو دیکھنے ایک پاکستانی بیوی اور ان کے بھارتی شوہر بھی میلبرن میں موجود ہیں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر سماء کے نمائندے قادر خواجہ کی ایک ایسی پاکستانی خاتون سے ملاقات ہوئی جو خود تو اپنے آبائی ملک کی حمایت کررہی ہیں لیکن ان کے بھارتی شوہر روایتی حریف کے ساتھ ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران گھر میں بھی روایتی حریف جیسا ماحول ہوتا ہے لیکن جب میچ ختم ہوجاتا ہے تو سب کچھ معمول کے مطابق ہوجاتا ہے۔

بھارت کی ہار پر شوہر کے تاثرات کے حوالے سے پاکستانی خاتون نے کہا کہ اگر بھارت ہار جائے تو کھانا تو وہ معمول کے مطابق کھاتے ہیں کیوںکہ انہیں میرے ہاتھ کھانا ہی پسند ہے لیکن ہم تھوڑی دیر کے لئے الگ ہوجاتے ہیں۔

پاکستان سے ہار پر بھارتی شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو زیادہ وقت نہیں ہوا۔ میں اپنی ٹیم کی ہار کو قبول کرتا ہوں اور یہ کہتا ہوں کہ آئندہ ہم زیادہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔

بھارتی شوہر نے ازراہ تفنن کہا کہ پاکستان کو ہارنے کی عادت ہے اور ہمیں ابھی اس کی عادت نہیں ہوئی۔ ہم صرف 2 دفعہ ہی ہارے ہیں 9 دفعہ نہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید