t"/>

تازہ ترین

اتوار، 30 اکتوبر، 2022

این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔

کرم میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

این اے 45 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل وفاقی حکومت کے اتحاد کے امیدوار جمیل خان ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوئی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید