t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 29 اکتوبر، 2022

عمران خان اقتدار کی ہوس میں بھارت کا ترجمان بن گیا ہے، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا مودی سے زیادہ عمران خان کی سپورٹ کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف عمران خان کی فرمائشی زبان کی بھارتی میڈیا مکمل کوریج کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس وقت مودی کی اتنی سپورٹ نہیں کررہا جتنی عمران خان کی حمایت میں خبریں چلا رہا ہے۔ اقتدار کی ہوس میں ایک پاکستانی ساری سرخ لکیریں کراس کرکے ازلی دشمن بھارت کا ترجمان بن گیا، یہ کیسا پاکستانی ہے۔

The post عمران خان اقتدار کی ہوس میں بھارت کا ترجمان بن گیا ہے، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید