سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ ملک میں انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں