t"/>

تازہ ترین

بدھ، 26 اکتوبر، 2022

گانا گا کر نوپارکنگ بتانے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ٹریفک پولیس اہلکار کے دلچسپ انداز میں گانا گا کر نو پارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نو پارکنگ سے متعلق منفرد انداز میں لوگوں کو آگاہ کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  ٹریفک پولیس کا اہلکار باقاعدہ مائیک پرمشہورپنجابی گانے کی پیروڈی کرتے ہوئے لوگوں کو نو پارکنگ سے متعلق آگاہ کررہا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار گا گا کر لوگوں کو بتا رہا ہے کہ اگر نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرکے گئے تو کرین گاڑی لے جائے گی اور واپسی  میں لوگوں سے پوچھتے رہو گے کہ میری گاڑی کہاں گئی۔

بھارتی ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو دیوالی کے موقع پرسامنے آئی ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ لائیک اور ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

The post گانا گا کر نوپارکنگ بتانے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید