t"/>

تازہ ترین

منگل، 25 اکتوبر، 2022

ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگی

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اتوار کی شب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معروف صحافی ارشد شریف کی تدفین جمرات کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ شہید ارشد شریف کا جسد خاکی کل پاکستان آئے گا اور تدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں جمعرات کو ہوگی۔

دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے، ارشد شریف کا جسدخاکی کا آج رات اسلام آباد پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔ وزیراعظم کو تمام پیشرفت سے باخبر رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد شریف اتوار کی شب نیروبی کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شناخت میں غلط فہمی پر اس گاڑی پر گولیاں چلائیں جس میں ارشد شریف سوار تھے۔

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ارشد شریف جس کار میں سفر کر رہے تھے پولیس نے اسے مسروقہ سمجھا اور جب وہ عارضی رکاوٹوں کے باوجود نہیں رکی تو اس پر فائرنگ کی گئی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید