حمل:
21مارچ تا21اپریل
خرید و فروخت کا ارادہ رکھنے والے حضرات آج کوئی بھی ڈیل پکی نہ کریں بلکہ صحیح وقت کاانتظار کریں اچھا وقت جلد ہی آپ کا منتظر ہو گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ انسان جو کچھ چاہتا ہے وہ ہو نہیں پاتا اس کے باوجود آپ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور کوشش کرتے رہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
محبت کے معاملات آپ کو راس نہ آسکیں گے بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے بہتر ہے خود کو ان چکروں سے دور رکھیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہوں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
صدقہ خیرات کرتے رہیں کیونکہ آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے ساز گار نہ ہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
اگر آپ کا کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کاروبار پر خصوصی نظر رکھیں ورنہ آپ کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اگر آپ کے دوستوں کا آپ کے گھر میں آنا جانا ہے تو ان پر اندھا دھند اعتبار ہرگز نہ کریں ہوسکتا ہے ان کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ جائے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے گی کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان روشن ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں خود کو ان اندھیروں سے نکالیں ورنہ آپ اندرونی کرب کا شکار ہو سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں لہٰذا موجودہ فرد جسے پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آج آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور اس کی ایک وجہ موسم کی تبدیلی بھی ہو سکتی ہے لہٰذا علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
شادی شدہ حضرات کو گھریلو خوشیاں توقع سے بڑھ کر حاصل رہیں گی شریک حیات کو جہاں تک ممکن ہو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر جائے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے ہو سکتا ہے آپ کو بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں بس ہر کام ہمت سے کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں