t"/>

تازہ ترین

جمعہ، 4 نومبر، 2022

چیف کمشنر نے اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی، نوٹیفکیشن جاری

چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی مارچ اور امن و امان کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں سب جیل قائم کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی آئی اے بلڈنگ انڈسٹریل ایریا کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ نقص امن میں گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکیورٹی آئی جی پولیس کے سپرد ہوگی۔ قیدیوں کا ریکارڈ گریڈ 17 کے پولیس افسر کے پاس ہو گا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید