ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں کمزور نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے ہرا کر دے کر اسے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ہے۔
اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے بہت مہنگا پڑا۔
نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کی مضبوط ترین بولنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
159 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 145 رنز ہی بنا سکا۔
اس طرح جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں ناصرف 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں