راولپنڈی میں فائرنگ کرکے آن لائن موٹر سائیکل سروس کے رائیڈر کو قتل کردیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق پیروھائی کے علاقے میں فائرنگ سے آن لائن موٹرسائیکل سروس ’’بائیکیا‘‘ کا رائیڈ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ نوجوان پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے صدام شوکت موقع پر دم توڑ گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق موٹروے چوک کے قریب ہونیوالی واردات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں