کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی 93 ووٹ حاصل کرکے سب سے آگے ہے، شہر قائد میں میئر بنانے کیلئے کم سے کم 124 ووٹوں کی ضرورت ہے تاہم کوئی بھی جماعت اکیلے میئر بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔
کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکیلے میئر بنانے کی پوزیشن میں نہ آسکی، پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 93 نشستیں جیتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے 86 اور پاکستان تحریک انصاف نے 40 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
پیپلزپارٹی کو اپنا میئر لانے کیلئے جماعت اسلامی یا پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا ہوگا، تاہم اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی آپس میں اتحاد کرلیتے ہیں تو وہ یقینی طور پر اپنا میئر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
| Party | Union Council | Reserved | Total | |||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| Women | Youth | Laborers | Non-Muslim | Disabled | Transgenders | |||
| PPP | 93 | 32 | 5 | 5 | 5 | 1 | 1 | 142 |
| JI | 86 | 32 | 5 | 5 | 5 | 1 | 1 | 133 |
| PTI | 40 | 14 | 2 | 2 | 2 | 0 | 0 | 60 |
| PMLN | 7 | 2 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 9 |
| JUI | 3 | 1 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 4 |
| TLP | 2 | 1 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 3 |
| MQM-H | 1 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 1 |
| IND | 3 | 1 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 4 |
| Total | 235 | 81 | 12 | 12 | 12 | 2 | 2 | 356 |
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 126 ہے، قوی امکان ہے کہ دونوں جماعتیں آپس میں اتحاد قائم کرلیں گی، جماعت اسلامی میئر جبکہ پی ٹی آئی کو ڈپٹی میئر کا عہدہ مل سکتا ہے۔
دوسری جانب اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے تعاون کے بعد بھی پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد 109 ہوگی۔
واضح رہے کہ کراچی کی 246 یوسیز میں 235 نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں، 10 نشستوں پر ابھی انتخابات ہونا باقی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں