کراچی: صنعتکاروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ گیس کی 90 فیصد چوری کراچی کے صنعتی صارفین کرتے ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں 15 ماہ کے دوران صنعتوں نے 5.5 ارب کی گیس چوری کی جبکہ صنعتکاروں سے سوا سال میں 1366 ملین مکعب فٹ گیس ریکور کی گئی اور سب سے زیادہ 4.5 ارب کی گیس چوری کراچی سے پکڑی گئی۔
اس حوالے سے صنعتی حلقوں نے گیس کمپنی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی اور صوبائی حکومت کے سامنے معاملہ اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ صنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ صنعتی کنکشنز میں ہیوی پریشر کی لائنوں کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے کی ملی بھگت کے سوا کسی قسم کا کنڈا نہیں ڈالا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہائی پریشر لائنوں سے گیس چوری میں خود سوئی گیس کا عملہ اور افسران ملوث ہیں جبکہ صنعتی صارفین پر لگایا جانے والا الزام واپس نہ لیا گیا تو کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
The post ہائی پریشرلائنوں سے گیس چوری میں خود سوئی گیس کے افسران ملوث ہیں، صنعتکار appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں