t"/>

تازہ ترین

جمعرات، 21 ستمبر، 2023

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے، وزیراعظم

 نیویارک: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کےصدردفترمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کےحوالےسے اجلاس لیڈرزڈائیلاگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نےدریائےسندھ کےحوالےسے منصوبےکا آغازکیا،ارلی وارننگ نظام سےمتعلق بھی منصوبہ بندی کی،2030تک پاکستان 60 فیصد متبادل توانائی کےذرائع استعمال کرے گا۔


انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عالمی حدت روکنےکے لیےعالمی کوششوں کاحصہ ہیں، گلوبل وارمنگ کےخلاف ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعظم کی سائیڈ لائن پر آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں  پاکستان میں اقتصادی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے باہمی عزم کو بڑھانے پر زور دیا۔

The post ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید