t"/>

تازہ ترین

جمعہ، 22 ستمبر، 2023

محمد حفیظ پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

سابق کپتان محمد حفیظ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان سے ایک روز قبل پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے بطور اعزازی رکن اپنی خدمات سرانجام دیں۔ موقع فراہم کرنے پر وہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محمد حفیظ نے مزید لکھا کہ ’’جب بھی ذکاء اشرف کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہوگی تو میں ہمیشہ حاضر ہوں۔ پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات، پاکستان زندہ باد‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال 2 اگست کو کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے دیگر ارکان میں انضمام الحق اور محمد حفیظ شامل تھے۔

محمد حفیظ نے آج (جمعرات کو) ذکا اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی جس میں ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی۔ محمد حفیظ کے عہدہ چھوڑنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

The post محمد حفیظ پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید