انقرہ: ترکیہ کی مشہور ادا کارہ نے سرمیں گولی مار کرخود کشی کرلی۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اداکارہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے پڑوسیوں نے گولی چلنے کی آواز سن کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو اداکارہ مرفی کیالپ کو مردہ حالت میں پایا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترکیہ کی شوبز کمیونٹی نے مرفی کیالپ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرفی کی ٹی وی سیریز میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں۔
The post ترکیہ کی ادا کارہ نے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں