کراچی: ورلڈکپ میں آج کرکٹ کی 2 سپرپاورز ٹکرائیں گی جب کہ آسٹریلیا بھارت کا غرور اس کے ہوم گراؤنڈ پر خاک میں ملانے کے لیے بے تاب ہے۔
ورلڈکپ میں اتوار کے روز میزبان بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ چنئی میں ہو گا،میگا ایونٹ سے قبل باہمی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں بھارت نے فتح سمیٹی تاہم آخری مقابلہ آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔
چنئی میں اب تک بلو شرٹس نے 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور 7 میں کامیابی حاصل کی، دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم نے 6 میں سے 5 میچز جیتے ہیں۔ گلین میکسویل اور ایڈم زمپا اسپن ہتھیاروں سے بھارتی بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی
چیپک اسٹیڈیم کی پچ ٹرن کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے، آسٹریلوی بیٹرز خاص طور پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی جانب سے میزبان اسپنرز کا سامنا اعتماد سے کرنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی ورلڈکپ مہم کا آغاز فتح سے کرنے کی خواہاں ہے، بڑی ٹیم پر جیت حوصلے بلند کردے گی، ٹیم کے کندھوں پر کروڑوں شائقین کی توقعات کا بے پناہ دباؤ موجود ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ بنگلادیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو دھول چٹادی
گزشتہ روز کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، خاص طور پر ایشون کافی متحرک دکھائی دیے، انھوں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس بھی کی، انھیں آخری لمحات میں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور میدان میں اتارنے کا امکان بھی ہے۔ دریں اثنا اتوار کا میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے۔
The post ورلڈکپ؛ دو سابق عالمی چیمپئنز آج مدمقابل آئیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں