فیصل آباد پولیس نے پنجاب کے سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدوار خیال احمد کاسترو کو 9 مئی کے ایک مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان فیصل آباد پولیس نےخیال احمد کاسترو کی گرفتاری کی تصدق کی۔ دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 نامعلوم افراد سادہ کپڑوں میں ملبوس خیال احمد کاسترو کو زبردستی کار میں لے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/i/status/1748224135812051066
ایف آئی آر کے مطابق خیال احمد کاسترو کے خلاف 9 مئی کو توڑ پھوڑ کا مقدمہ پاکستان پینل کوڈ سیکشن 290 اور 291 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان میں انصاف، قانون کی حکمرانی یا برابری کا میدان نہیں”۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ “خیال احمد کاسترو پی ٹی آئی ایم پی اے کے امیدوار اور سابق ایم پی اے کو عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے عدالت کے باہر سے اغوا کیا ہے۔”
The post 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنما خیال احمد کاسترو احاطہ عدالت سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں