t"/>

تازہ ترین

جمعہ، 19 جنوری، 2024

حملے سے قبل بھارتی وزیرخارجہ کا دورہ ایران مشکوک ہے، مولانا فضل الرحمٰن

 اسلام آباد: سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے ایرانی حملے سے ایک روز قبل بھارتی وزیرخارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ برادر پڑوسی ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط، گہرے، تاریخی اور صدیوں پر محیط ہیں۔ ایران کو کوئی شکایت یا غلط فہمی تھی تو خود کاروائی کرنے کے بجائے پاکستان سے بات کرتا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ  ایران اور پاکستان کے تعلقات کی نوعیت ایسی نہ تھی کہ ایران پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کی غیر معمولی کارروائی کرے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی کا مقصد ایک طرح کا احتجاج نوٹ کرانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مزید طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے رابطے اور گفتگو سے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کا آغاز کریں اور تلخی میں مزید اضافے کو روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہے، کارروائی سے ایک دن قبل انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے۔

The post حملے سے قبل بھارتی وزیرخارجہ کا دورہ ایران مشکوک ہے، مولانا فضل الرحمٰن appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید