بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ نے پاکستان کا مشہور زمانہ ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ گاکر بھارتیوں میں نفرت کی آگ مزید بھڑکا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر آیوشمان کھرانہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں لائیو کنسرٹ کے دوران پاکستان کا زبان زد عام ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی غصے سے سیخ پا ہوگئے اور بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ پر تنقید کے تیر برسانے لگے۔
ڈاکٹر نویا نامی بھارتی صارف نے ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “یہ بالی ووڈ اداکار پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ انہیں رام مندر کی تقریب میں کیوں بلایا گیا تھا”۔
Ayushman Khurana singing ” Dil Dil Pakistan Jaan Jaan Pakistan “
These Bollywood clowns do anything for Money.
I don’t know why this guy was called on Ram Mandir Ceremony. pic.twitter.com/fDiV8s5Sbt— Dr. Navya (@Navya_Says_) January 25, 2024
ایک بھارتی صارف نے کہا کہ “آیوشمان کھرانہ جیسا دوغلا انسان صرف بالی ووڈ میں ہی مل سکتا ہے، آج اس اداکار نے اپنی ساری عزت کھو دی ہے”۔
Ayushman jaise Dogla aadmi Bollywood main hi milta hai..So, basically Ram Mandir was just a Publicity Stunt.. Today,He lose all my respect. pic.twitter.com/HHiJJmgod9
— Chirag Gupta (@MrChiragGupta) January 24, 2024
سونیا نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ “آیوشمان کھرانہ کا بائیکاٹ کریں اور انہیں پاکستان میں رہنے کے لیے جلاوطن کیا جائے”۔
Disgusting. Boycott Ayushman Khurana. Exile him to go live in Pakistan.
— Sonia Randhawa (@SoniRw) January 24, 2024
آیوشمان کھرانہ کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق آیوشمان کھرانہ کی یہ وائرل ویڈیو دراصل 7 سال پُرانی ہے، یہ ویڈیو 2017 میں دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ نے بھی پرفارم کیا تھا۔
اس کنسرٹ میں آیوشمان کھرانہ نے بھارت کی مختلف ریاستوں اور علاقوں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے بھائی اپارشکتی کھرانہ کے ہمراہ ’دل دل پاکستان‘ اور ’چک دے انڈیا‘ گانے پر پرفارم بھی کیا تھا۔
The post ‘دل دل پاکستان’ گانے پر آیوشمان کھرانہ کو جلا وطن کرنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں