اسلام آباد: جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 16 فروری کو دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ملک بھر سے امیدوران انتخابی دھاندلی کے خلاف شکایات الیکشن کمیشن میں درج کروائیں گے۔
امیر العظیم نے کہا نگران حکومت چیف جسٹس پاکستان کے ذریعے انتخابی دھاندلی کے خلاف عدالتی کمیشن قائم کرے جہاں انتخابی شکایات سے متعلق تمام فریقین کو سنا جائے اور اس کمیشن کی کارروائی میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے۔
امیرالعظیم نے کہا کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے، نگران حکومت ڈھٹائی سے الیکشن کمیشن کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔
The post جماعت اسلامی کا دھاندلی کیخلاف جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں