کراچی: حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے بدھ کی شب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راجہ ہاؤس میں ملاقات کی اور عام انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ ہمارا احتجاج صرف اور صرف انتخابی دھاندلی کے خلاف ہے جو ہمارا جمہوری اور قانونی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے اور ہم پاک فوج کے ہیں، پاک فوج ہمارا قومی ادارہ اور فخر ہے، یہی ادارہ وفاق اور ملک کے استحکام کی علامت ہے۔
پیر پگارا نے واضح کیا کہ 16 فروری کو جی ڈی اے کی جانب سے حیدرآباد میں احتجاجی دھرنا کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ یہ احتجاج انتخابی دھاندلی کے خلاف ہے۔
پیر صاحب پگارا نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں کس طرح پیپلز پارٹی کو دھاندلی کی کھلی چھوٹ دی گئی یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
The post پاک فوج ہماری ہے، ہمارا احتجاج صرف انتخابی دھاندلی کیخلاف ہے، پیرپگارا appeared first on ایکسپریس اردو.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں