t"/>

تازہ ترین

ہفتہ، 20 اپریل، 2024

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے لہٰذا آج اپنے آپ کو دوسروں کے معاملات سے دور رکھیں تو آپ کے حق میں بہتر ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کوئی بھی لاٹری یا انعام لینے کیلئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے اپنے بڑوں کی جانب سے کوئی خوشی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں آپ کے والدین کی جانب سے اچانک کسی خوشی کے ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے بشرطیکہ آپ اپنے پارٹنر سے علیحدگی اختیار کر لیں تو یقینا آنے والا وقت آپ کو عروج کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دوست پریشانیوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اپنی کوئی بھی کمزوری ظاہر کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچ لیںکہ جب بھی نقصان پہنچتا ہے اس میں دوست سرفہرست ہوتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کسی بھی کام میں جلد بازی نقصان کا موجب ہو سکتی ہے لہٰذا ہر کام سکون اور تحمل سے کریں اور آج کے دن قریبی سفر سے گریز کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

صحت کے معاملات خراب ہو سکتے ہیں آج آپ خوب آئوٹنگ کریں اور اپنے آپ کو فضول قسم کی سوچوں سے دور رکھیں تو بہتر ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

دوسروں کے کاموں میں حد درجہ مداخلت کرنا ضرر رساں ثابت ہو سکتا ہے دوسروں کے معاملات انہیں خود حل کرنے دیں چاہے وہ آپ کے بہن بھائی ہی ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

جائیداد کا مسئلہ حل ہوتا جائے گا البتہ کسی کو دی ہوئی رقم واپس بھی مل سکتی ہے لین دین کے معاملات ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں آج کا دن اہم ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج کا سورج امید کی کرن کا ہے اہم کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اہم ہے لاٹری یا پرائز بانڈ لے کر رکھ لیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

فیشن ملبوسات کا کام کرنے والے حضرات کامیاب بزنس کر سکتے ہیں آج کا دن ان کی خواہشوں کو پورا کرنے کا دن ہے دل لگا کر کام کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی کو دی ہوئی رقم باآسانی واپس مل سکتی ہے اگر آپ ان سے تقاضا کریں۔ دوستوں کے ساتھ آئوٹنگ کا پروگرام بن سکتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید