t"/>

تازہ ترین

جمعرات، 17 اپریل، 2025

متحدہ عرب امارات کی سویلین اور عسکری قیادت کی پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای( کے وزیر دفاع  فضل المزروعی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اماراتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سعف محمد المزروعی اور اماراتی توازن کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس نے توازن انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اور مینوفیکچرنگ سہولیات کا معائنہ کیا۔  ملاقاتوں کے دوران خطے کی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سویلین اور فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مزید